کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ کتاب اور قلم کو اپنا ہتھیار بنا کر نہ صرف ہم عظیم انسان بلکہ معاشرے میں سدھار لاسکتے ہیں ملک کی چھائی افرا تفری کا واحد حل قلم اور کتاب میں موجود ہے جہالت کا خاتمہ کرکے ہم نہ صرف خو بلکہ اپنے ملک کو بام عروج پر پہنچا سکتے ہیں لہذا ہمیں چاہیئے کے ہم کتاب اور قلم کو اپنا دوست بنا ئیں اور ملک سے جہالت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوہنی دھرتی اسکول گرین ٹائون کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسکولوں کے بچوں کے علاوہ ،والدین اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں تقریب میں طلباء و طالبات نے ملی نغمے ،ٹیبلو اور وطن سے محبت کے حوالے سے تقاریر پیش کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے شاندار تقریب کے انعقاد پر اساتذہ اور طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے مستقبل کے معماروں میں ٹیلنٹ موجود ہے ان کی بہتر نگہداشت کے ذریعے ہم دنیا میں اپنے وطن کا نام اونچا کرسکتے ہیں اس موقع پر انہوں نے سوہنی دھرتی اسکول کے اساتذہ کو اپنی جماعت کی جانب سے مکمل تعاون اور اسکو ل کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔