گجرات کی خبریں 10/1/2014
Posted on January 11, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز, گجرات
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا تعزیتی اجلاس
گجرات (جی پی آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت چیئرمین سید مختار حسین شاہ منعقد ہوا ، اجلاس میں حضرت صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی والدہ صاحبہ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس اور دعائے مغفرت کی گئی ، صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی، اجلاس میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی، جن میں سینئر نائب صدر چوہدری محمد افضال رانجھا، جنرل سیکرٹری محمد ناظم کھوکھر، سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد شفیق خیال، سرپرست آفتاب احمد ڈار ، چوہدری محمد افضل نائب صدر، چوہدری محمد ارشد نائب صدر، ناصر سلیم ایڈیشنل سیکرٹری ، فنانس سیکرٹری نعیم شریف، محمد لطیف سعدی ایڈووکیٹ، چیئرمین ولبٹبرز سکول حاجی محمد رمضان، چوہدری عمران عزیز، چوہدری عامر بشیر پرنسپل شادمان کمیونٹی سکول، چوہدری محمد شہزاد اپل پرنسپل سراج سکول آف سائنسز، الحاج میاں عبدالوحید سینئر نائب صدر مرکزی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ، سید مسعود الحسن شاہ سابق جنرل سیکرٹری، محمد اظہر مدنی ماڈل سکول، اظہر شبیر تعبیر ماڈل سکول کے علاوہ مثالی ماڈل سکول، چوہدری محمد شبیر وڑائچ پرنسپل طیب ماڈل سکول، چوہدری افتخار علی چناب سکول آف سائنسز، چوہدری فاروق نے خصوصی شرکت کی، تعزیتی اجلاس میں حکیم جواد الرحمن نظامی کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی گئی، دعا سید مسعود الحسن شاہ نے کرائی، اجلاس میں تنظیمی امور بھی زیر بحث آئے، اجلاس میں سوشل سیکورٹی اور اولد ایچ ٹیکسز کی یلغار پر بھی بحث ہوئی۔
—————————
————————-
سابق EDO ایجوکیشن و سابق EDO کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری سجاد حسین باٹھ ریٹائرڈ ہو گئے
گجرات (جی پی آئی) سابق EDO ایجوکیشن و سابق EDO کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری سجاد حسین باٹھ ریٹائرڈ ہو گئے، وہ اس وقت پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ٹانڈہ کے عہدے پر کام کر رہے تھے ، ریٹائرمنٹ کی تقریب میں اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ شمریز، صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری، افتخار چیمہ، انور بھٹی، چوہدری سرفراز، یاسین وڑائچ، غضنفر شاہ، مس تانیم، سرور طارق، پروفیسر عامر شاہ، چوہدری خالد گھمن، چوہدری اورنگزیب، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، چوہدری عطاء الٰہی، ماسٹر فاضل حسین شاہین و دیگر شامل تھے۔
—————————
————————
چوہدری شہباز احمد آف رنگڑہ کے انتقال پرممتاز شخصیات نے گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
گجرات۔ (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت، امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری نصر اقبال آف رنگڑہ کے بھائی چوہدری شہباز احمد آف رنگڑہ کے انتقال پر چوہدری شافع حسین، سابق ایم پی ا ے چوہدری خالد اصغر گھرال، چوہدری اخلاق رنیاں، وکی گجر، افتحار کولیاں، چوہدری قمر آف گجرات، چوہدری زمان وڑائچ، چوہدری اصغر بہوچھ، مہر مشرف، چوہدری فضل حسین، چوہدری مستنصر پیر و شاہ، فیصل ڈوئیاں، مٹھو ڈوئیاں، مستنصر ڈوئیاں، ظفر بہوچھ، ظریف بٹ، اور جلالپور صوبتاں کی ممتاز شخصیات نے گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان شخصیات نے چوہدری نصر اقبال آف رنگڑہ اور انکے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔
—————————
————————-
میں نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دینے کی بھرپور کوشش کی ہے
گجرات (جی پی آئی) میں نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دینے کی بھرپور کوشش کی ہے اور اپنے ماتحتوں کے حقوق کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوامی ریلیف کیلئے کام کیا ہے، ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم سابق EDOایجوکیشن ، سابق EDOکمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری سجاد حسین باٹھ نے گزشتہ روز اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ہر سرکاری ملازم کا خواب ہوتی ہے، کہ وہ ساری عمر جس محنت و جانفشانی سے کام کرتا ہے ، اور محکمے میں عزت کماتا ہے، اسی عزت کے ساتھ ریٹائر ہونا بہت بڑا اعزاز ہے ، میں نے ہر شعبہ میں اپنی تعیناتی کے دوران اپنے عہدہ سے انصاف کیا ہے ، اور میں مطمئن ہوں انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام رفقاء کار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری عزت کی اور مجھے ریٹائرمنٹ پر مبارک باد پیش کی، ہم آئندہ بھی اسی طرح کام کرتے رہینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے DEOسکینڈری راجہ شمریز نے کہا کہ ہم سجاد حسین باٹھ کی خدمات کو سراہتے ہیں، جس انداز میں انہوں نے شبانہ روز محنت کی ان کا ریکارڈ گواہ ہے، اور ہم تمام افسران کو کوشش کرنی چاہیے کہ اسی انداز میں کام کریں، انور بھٹی نے کہا کہ سجاد حسین باٹھ دوستوں کے دوست اور مخلص ساتھی ہیں، افتخار چیمہ نے کہا کہ سجاد حسین باٹھ کی کاوشوں قابل تحسین ہیں وہ محنتی اور دیانتدار آفیسر ہیں، اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے۔
—————————
————————-
اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر ماریہ طارق نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر ماریہ طارق نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون کر تے ہوئے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے 6 ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو ایلوپیتھک ادویات فروخت کرنے اور مریضوں کو انجکشن لگانے پر مجموعی طور پر 1لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی ہدایت پر جاری کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ماریہ طارق نے عطائی ڈاکٹرزکے خلاف مہم کے دوران ڈینہ منڈی میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر فیض رسول (فیض کلینک)، گڈی گڑھا میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر آصف جاوید، شکریلہ شریف میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد اشرف (اشرف کلینک)، مہکے خورد میںہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد یوسف، شمالی پورن میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرثنااللہ، اور پورن میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرخرم الیاس کے کلینک پر اچانک چھاپے مارے ۔ مذکورہ تمام عطائی (ہومیو پیتھک ) ڈاکٹر ز ایلوپیتھک ادویات فروخت کر رہے تھے اور مریضوں کو انجکشن بھی لگا رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فیض رسول کو 5000 روپے، آصف جاوید کو 20000 ہزار روپے، ڈاکٹر اشرف اور محمد یوسف کو 25 پچیس ہزار روپے، ثنااللہ اور خرم الیاس پر 20 بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے اور انہیں سخت وارننگ جاری کر دی۔ دریں اثنا ء اے سی ماریہ طارق نے واضع کیا ہے کہ کسی بھی عطائی کو عوام کے جان و مال سے کھلینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔ عوامی حلقوں نے عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون پر اے سی ماریہ طارق کو زبر دست سراہا ہے۔
—————————
————————-
صوبائی وزیر خوراک بلا ل یاسین، صوبائی وزیر زراعت فرخ جاوید، اور سیکرٹری انڈسٹڑیز پنجاب آج گجرات کا دورہ کریں گے
گجرات (جی پی آئی) صوبائی وزیر خوراک بلا ل یاسین، صوبائی وزیر زراعت فرخ جاوید، صوبائی وزیر صنعت محمد شفیق ، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس خان بیگ اور سیکرٹری انڈسٹڑیز پنجاب آج گجرات کا دورہ کریں گے۔ صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسران دن پونے ایک بجے ڈی سی او آفس گجرات میں اعلی سطحی اجلا س میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ مختلف بازاروں اور مارکیٹو ں کا دورہ کرکے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیں گے۔
—————————
————————-
سیوریج کی بندش اہل محلہ فیروزآباد کا (ٹی ایم اے) گجرات کے خلاف احتجاج
گجرات(جی پی آئی) گزشتہ روز سیوریج کی بندش پراہل محلہ فیروزآباد کے مکینوں کا (ٹی ایم اے) انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے سیوریج کے گندے پانی میں رہنے پر مجبور ہیں ۔گزشتہ ماہ رمضان کے بعد سیوریج کا گندا پانی محلہ فیروز آباد کی مین سڑک اور گلیوں میں کھڑا ہے۔کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود مسئلہ ویسے کا ویسے ہی ہے۔نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ محلہ کی جامع مسجد کے سامنے ہر وقت سیوریج کا گندا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے نمازیوں کو مسجد تک پہچنے کے لیے سیوریج کے گندے پانی سے گزر کر مسجد جانا پڑتا ہے ۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ مسئلہ فوراً حل نہ کیا گیا تو اس سے بڑا احتجاج ہو گا کیونکہ اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ہمیں اگر لاہور بھی جانا پڑا تو ہم پنجاب اسمبلی کے باہر بھی جا کر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ۔اہل محلہ فیروزآباد نے ڈی ۔سی ۔او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا فوراً نوٹس لیں۔ہم انسان ہیں کوئی بھیڑبکریاں نہیں کہ ہم سیوریج کے گندے پانی میں رہنے پر مجبور ہیں اور ہمیں وبائی امراض کا بھی سامنا ہے۔
—————————
————————-
پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014 کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے بھر پور مواقع فراہم کرنا ہے
گجرات (جی پی آئی) پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014 کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے بھر پور مواقع فراہم کرنا ہے، مقابلوںمیں شرکت کرنیو الے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو بروقت انعامات دیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول کے ڈویژنل کنوینیئر عمران خالد بٹ نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی،ایم پی اے عمران خالد بٹ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد نواز اسسٹنٹ کمشنرز عابد حسین بھٹی، اقبال مظہر، ماریہ طارق، ڈی ایس او سلمان علی ، ٹی ایس اوز، ٹی ایم اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او آصف بلا ل لودھی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سلمان علی نے بتایا کہ مقامی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد مکمل ہو چکا ہے اور اب یونین کونسل لیول پر مقابلے جاری ہیں جو 14 جنوری تک جاری رہیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کی 117 یونین کونسلوں کے 505 دیہات میںمختلف کھیلوں کے 16990 مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر 30287 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو انعامات اور مقابلوں کے انعقاد کے لئے مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اور ابتک ہونے والے تمام مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں کو انعامات دیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب یوتھ فیسٹول کے سلسلہ میں ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جبکہ سٹیج ڈرامے میں نامور فنکارو ں نے پر فارم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نعتیہ مقابلوں اور صحت مند بچے کے مقابلے سمیت دیگر مقابلوں کے انعقاد کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول کے پبلسٹی کے لئے بھی بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں اور عید میلا د النبی کے بعد مزید اقدامات کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ان مقابلوںبارے آگاہی فراہم کی جا سکے۔ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول کے ڈویژنل کنوینیئر عمران خالد بٹ نے ضلع میں پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول کے تحت مقابلوں کے انعقاد و انتظاما ت کو بھر سراہا ۔ انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا مشن فیسٹول کے ذریعے نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کر نا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مقابلوں کے انعقاد کے لئے مقامی ارکان اسمبلی سے بھی قریبی رابطہ رکھا جائے۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ ڈی سی او گجرات اور انکی ٹیم پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014 کے انعقاد کے لئے سخت محنت کر رہی ہے ۔ انہوں نے ضلع میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔