کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز طبی ماہر ڈاکٹر رشید زمان نے کہا کہ قائد اعظم کے فلسفے اور افکار پر چلتے ہوئے ہم دنیا میں پاکستان کا نام سربلند کر سکتے ہیں ہمیں جدید تعلیم کے حصول اور ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے صرف علم پر توجہ دینا ہو گی کیونکہ پڑھا لکھا معاشرہ ہی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے جب ملک پاکستان میں تعلیم ہو گا تو جہالت کے ساتھ غربت ،لاقانونیت اور دہشت گردی و انتہاپسندی اپنے آپ ختم ہوجائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخیبر فیلو شپ اسکول شیر پائو کالونی لانڈھی میں یوم آزادی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ماہر تعلیم اورنگزیب خان،سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی میڈیم سائرہ،فرقان کاشف،عبدالمجید بلوچ ،چیئر مین الخیبر فیلو شپ اسکول اعظم خان ،پرنسپل عبدالیپ ،حنیف اللہ خان ،رسول بخش اور حیدر زمان نے بھی خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رشید زمان نے مزید کہاکہ آج کا دن وطن سے تجدید عہد کا دن ہے انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی میڈم سائرہ اور فرقان کاشف نے بچے قوم کی بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں قائد کے رہنماء اصولوں پر عمل کرتے ہوئے علم کو پھیلا کر ترقی کی منزلیں طے کی جاسکتی ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخیبر فیلو شپ اسکول کے چیئر مین اعظم خان نے کہا کہ قائد اعظم کا احسان قوم پر قرض ہے اس قرض کو اپنے ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا کر پورا کیا جاسکتا ہے قبل ازیں اسکولوں کے بچے اور بچیوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے ملی نغمے ،قومی گیت اور ٹیبلو پیش کئے تقریب کے اختتام پر دفاع وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک افواج کے جاں نثاروں کو سلام پیش کیا گیا اور اُن کے وطن پر قربان ہونے والوں کی ایصال ثواب کے لئے دعاء کی گئی۔ جاری کردہ ۔میڈیا سیکریٹری