جمہوری طریقوں کو اپنا کر ہم بلوچستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنا سکتے ہیں: محمد اسلم بزنجو

Democracy

Democracy

خضدار (رپورٹ/ یونس بلوچ ) صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ جزبادیت کا دور گزر چکا ہم سب ملکر ملک قوم اور صوبے کی خدمت کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں جمہوری طریقوں کو اپنا کر ہم بلوچستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنا سکتے ہیں ،نیشنل پارٹی نے اپنی دور حکومت میں بلوچستان میں مثالی ترقیاتی اسکیمات کی بنیاد رکھی جن میں یونیورسٹیاں ،صحت کے ادارے اور دیگر شامل ہیں خضدار ٹو رتو دیرو سڑک تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اس شاہراہ کی تعمیر سے خضدار کا معاشی منڈیوں سے براہ راست رابطہ قائم ہو گا،امن اللہ کی ایک نعمت ہے جو کافی جہد کے بعد خضدار کے عوام کو نصیب ہوئی ہے اس امن کو دائمی بنانا ہم سب کی زمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیامجو خضدار میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس مو قع پر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین و نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالحمید ایڈووکیٹ ،میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد ،رئیس علی ا حمد بلوچ ،حاجی رحمت اللہ گزگی مینگل ،ثناء اللہ مینگل ،حاجی رسول بخش قمبرانی دیگر نے بھی خطاب کیا قبل ازیں حاجی رحمت اللہ گزگی مینگل ،عبدالواحد قمبرانی ،رسول بخش قمبرانی ،گل خان سمالانی ،عبدالسلام نتھوانی ، ،مہر اللہ مینگل ،امام بخش سمالانی ،غلام قادر شاہوانی اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت سردار محمد اسلم بزنجو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے۔۔

کیانیشنل پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر میر اشرف علی مینگل ،عتیق الرحمن ساجدی ،محمد انور راجہ ،منیر احمد ،کاکا حمید بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ورکروں کی پارٹی ہے جس میں ورکروں کی رائے کو اہمیت حاصل ہے نیشنل پارٹی بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے فلسفہ پر عمل کر کے بلوچستان کی تعمیر و ترقی و عوام کی حوشحالی کے لئے عملی جد و جہد کر رہی ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کا وہ واحد پارٹی ہے جس کی قیادت دعوے سے کہہ سکتی ہے کہ ہم نے اپنی دورحکومت میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی کی بنیادیں ڈال دی ہے جس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں نیشنل پارٹی کی روز اول سے یہ موقف رہی ہے کہ جمہوری طریقوں کو اپنا کر ہم اپنی وطن کی بہتر انداز میں خدمت کر سکتے ہیں اور اس موقف کو ہمارے پارٹی کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان میں مثالی ترقیاتی اقدامات اٹھا کرسچ ثابت کر دیا ہے یہ ہماری حکومت کی کارکردگی ہے کہ آج لوگ بڑی تعداد میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیںپورے بلوچستان خصوصاً خضدار میں ہم نے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کی ہے ہمارا نظریہ عوام کی خدمت کرنا ہے ہم خدمت کرتے رہیں گے نیشنل پارٹی کی حکومت نے عمومی طور پر بلوچستان اور خصوصی طور پر خضدار میں امن کو قائم کر دیا ہے کیوں کہجہاں امن ہو گی وہاں کاروبار کی ریل پیل شروع ہو گی تجارت میں اضافہ ہو گا اور تعلیم عام ہو گا۔۔