دارِ ارقم سکول مصطفی آباد میں حفظ کی کلاس حافظ بنیامین نجم فاضل مدینہ یونیورسٹی نے طلبہ کو سبق پڑھا کر شروع کروا دی

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دارِ ارقم سکول مصطفی آباد میں حفظ کی کلاس حافظ بنیامین نجم فاضل مدینہ یونیورسٹی نے طلبہ کو سبق پڑھاکر شروع کروا دی، اس موقع پر دارِ ارقم سکول کے پرنسپل شیخ خرم امین ، صدر پریس کلب محمد عمران سلفی، مہر یوسف، مہر خادم ودیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق دارِ ارقم سکول مصطفی آباد میں حفظ کی کلاس کا آغاز کر دیا گیا، فاضل مدینہ یونیورسٹی و مسجد نبوی میں مترجم کے فرائض ادا کرنے والے حافظ بنیامین نجم نے بچوں کو قرآن پاک کا سبق پڑھا کر کلاس کا افتتاح کیا، پرنسپل شیخ خرم امین ، یابسین خاں ایم ڈی دار ارقم سکولز، صدر پریس کلب محمد عمران سلفی،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، مہر یوسف، مہر خادم ، سجاد احمد جٹ، رانا توقیر احمدودیگر نے کہا کہ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے، قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے،آج مسلمان قرآن و سنت کو چھوڑ کر دنیا میں رسوا ہو رہے ہیں، قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنا مسلمانوں پر حق بھی ہے،قرآن پاک ذریعے نجات ہے، قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے سے اس کا حق ادا نہیں ہو سکتا، قرآن پاک ہماری زندگیوں کو سنوارنے کا سبب بن سکتا ہے،اس وقت دارِ ارقم سکولز میں دس ہزار کے قریب بچے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نواحی گائوں بھوجہ سے 18سالہ لڑکی اغوا، لڑکی کو نا معلوم جرائم پیشہ افراد نے اغوا کیا ہے، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں بھوجہ کے رہائشی عبدالمجید نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں محنت مزدوروں کیلئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو میری 18سالہ بیٹی گھر سے غائب تھی، مجھے یقین ہے کہ میری بیٹی کو نا معلوم جرائم پیشہ افراد نے اغوا کیا ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
03007575126