لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اورنج لائن منصوبے سے پجیرو میں بیٹھنے والے لوگوں کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔
یہ منصوبہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ فنڈنگ اور چین کا تحفہ ہے۔ اس منصوبے کا اقتصادی راہداری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کچھ لوگ جان بوجھ کر اس منصوبے کے حوالے سے بدگمانیاں پیدا کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ثقافتی ورثے کو بچانے کے لیے الگ سے زمین حاصل کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکول سردی میں اضافے کی وجہ سے بند کیے۔ جن تعلیمی اداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں انہیں واپس لے لیں گے۔