اقراء روضة الاطفال سکول سسٹم کھارا میں تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اقراء روضة الاطفال سکول سسٹم کھارا میں تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام، سابقہ ناظم انور مقارب و ماسٹر نبی احمد خاں کی طرف سے بچوں میں انعامات تقسیم، تفصیلات کے مطابق اقراء روضة الاطفال سکول سسٹم کھارا میں سالانہ تلاوت، نعت، تقریراور ترانوں کا مقابلہ ہوا، جس میں مہمان خصوصی سابقہ ناظم انور مقارب خاں،ماسٹر نبی احمد خاں نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے، اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گائوں کی سطح پر معیاری تعلیم فراہم کرنے پر ہم پرنسپل اللہ وسایا جامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

کمسن بچوں کا اعتماد سے تقاریر کرنا اساتذہ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، اساتذہ ہمارے بچوں کا مستقبل سنوارتے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہئے، مولانا مشتاق نے کہا کہ اقرا روضة الاطفال سکول سسٹم دینی و عصری تعلیم تعلیم فراہم کر رہا ہے،گائوں کی سطح پر بہت بڑا انقلابی قدم ہے، ہم پرنسپل اللہ وسایا جامی اور ودیگر اساتذہ کے مشکور ہیں،پرنسپل اللہ وسایا جامی نے کہاکہ گائوں کی سطح پر میعاری تعلیم فراہم کرنا میرا مشن ہے، میری کوشش ہے کہ اس سکول کے بچے بڑھ لکھ کر ملک و قوم اور اپنے گائوں کا نام روشن کریں، معیاری تعلیم پر نہ تو کبھی پہلے سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔

Prize Distribution Ceremony

Prize Distribution Ceremony