سکول ٹیچر نے ملالہ یوسفزئی کے نام سے کالج قائم کرنے کا اعلان کر دیا

Swat

Swat

سوات : پنجاب کے علاقہ گجرات سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر نے ملالہ یوسفزئی کے نام سے کالج قائم کرنے کا اعلان کر دیا،اس حوالے سے سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گجرات کے رہائشی سکول ٹیچر احسان الحق نے کہا کہ وہ گجرات کے علاقہ جلال پورمیں ملالہ یوسفزئی کے نام سے کالج قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا مقصد تعلیمی پسماندگی کو دورکرنے سمیت بچیوں کو انٹرنیشنل لیول کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقعے فراہم کرنا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خود ٹیچرہوں اس لئے تعلیم کی اہمیت سے خوب اچھی طرح واقف ہوں اورچاہتا ہوں کہ تعلیم کی دوڑ میں ہماراملک سب سے آگئے ہو کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے قومیں ترقی کرسکتی ہیں اس کے بغیرترقی کرنا ممکن ہی نہیں۔

،انہوںنے کہاکہ بچیوں کی تعلیم کیلئے ملالہ یوسفزئی نے جوعملی جدوجہد کی ہے وہ لائق تحسین ہے اوران کی اسی جدوجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ان کے نام پر کالج کے قیام کاارادہ کیا ہے جس میں ہمیں تمام تعلیم دوست افرادکے مشوروں اورتعائو ن کی ضرورت ہے ،انہوںنے کہاکہ اپنے ارادے کو بہت جلد عملی جامہ پہنائوںگااوراس مقصد کیلئے تمام تعلیم دوست لوگوں کے ساتھ رابطے کروں گا۔