سکول اساتذہ بہترین قوم کی تعمیر اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ سجاد علی شاکر

Group Photo

Group Photo

لاہور : سکول اساتذہ بہترین قوم کی تعمیر اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فنانس سیکرٹری پنجاب (سی سی پی) سجاد علی شاکر نے گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ میں اساتذہ اے ڈی شہزاد ،سپورٹس انچارج جہانگیر عالم بٹر،مقبول حسین ،قاری الیاس اور پرنسپل سکول محمد امجد رضا کی طرف سے پریس کلب کاہنہ کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔پریس کلب کاہنہ کے وفد نے صدر پریس کلب سید ذاہد حسین شاہ کی ہدایات پر سکول پروگرام میں شرکت کی۔

وفد میں افتخار احمد نورانی ،مرزا ابرار بیگ،زاہد صدیقی ،محمد اشفاق رانجھا،سجاد علی شاکر اور جنرل کونسلر کاہنہ ذولفقار اقبال قریشی پر مشتمل تھا۔انھوں نے مزید کہا گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ علاقہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ گذشتہ نتائج کے مطابق شاندار کامیابیاں اس کا ثبوت پیش کرتی ہیں جبکہ اس وقت بہترین ماحول کیلئے نہ صرف اساتذہ بلکہ پرنسپل سکو ل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد امجد رضا پرنسپل نے کہا کہ ہمارے سکول کے اساتذہ نا صرف طلبہ کے لیے رول ماڈل ہیں بلکہ سوشل لیڈرز کے بھی شاندار مثالی راہنما ہیں۔پریس کلب کاہنہ کے وفد کے اعزاز میں سکول کے اساتذہ اور طلبا کی طرف سے پھول اور تحائف پیش کیے گئے۔

محمد سجاد
۔03226390480