بدین (عمران عباس) ٹنڈو باگو میں مدرسے کے معلم کی طالب علم سے جسمانی زیادتی، مقدمہ دائر، ملزم فرار، بدین کی تحصیل ٹنڈو باگوکے نواحی گاؤں اڈوڑی ٹیل موری کے مدرسے میں 12سالا طالب علم سے مدرسے کے معلم نے جسمانی زیادتی کی، معصوم طالب علم کے بھائی کی فریاد پر ٹنڈو باگو تھانے پر زنا حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔
جبکہ ٹنڈو باگو پولیس نے اڈوڑی ٹیل موری اور گاؤں ولی محمد لغاری میں چھاپے مارے لیکن معلم فرار ہونے میں کامیاب ہوچکا تھا، دوسری جانب ٹنڈو باگو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے قربان لاکھو، عنایت اللہ اور دیگر نے کہا کہ ہم اپنے معصوم بچے مدرسوں میں اس لیئے پڑھاتے ہیں کہ وہ دین اسلام پر چل کر ایک اچھے شہری بن سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم ہمیں جاں سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور مقدمے سے دستبردار ہونے کے لیئے ہم پر دباؤڈال رہے ہے متاثرہ بچے کے ورثاء نے بالا حکام سے اپیل کی کہ ہمارے بچے اور ہم سے انصاف کیا جائے۔