سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے الیکشن میں بھمبر سے نذیر شاہ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب چوہدری محمد اکرم بھاری اکثریت سے ضلعی صدر منتخب
Posted on June 6, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے الیکشن میں بھمبر سے نذیر شاہ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب چوہدری محمداکرم بھاری اکثریت سے ضلعی صدر منتخب بھمبر اور تحصیل سماہنی سے نذیر شاہ پینل جبکہ تحصیل برنالہ سے عارف شاہین پینل کو کامیابی تفصیلات کے مطابق سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے الیکشن جو کہ گذشتہ روز منعقد ہوئے۔
ضلع بھمبرمیں نذیر شاہ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب جبکہ عارف شاہین پینل کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تحصیل سماہنی اور بھمبر میں بھی نذیر شاہ پینل کو کامیابی جبکہ عارف شاہین پینل کو صرف تحصیل برنالہ میں کامیابی حاصل ہوئی اس طرح ضلع بھمبر کے اندر نذیر شاہ پینل نے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرکے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھی۔
تاریخی اور بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر نذیر شاہ پینل کے حامیوں کا زبردست جشن اس موقع پر ضلع صدر منتخب ہونے والے چوہدری محمد اکرم نے کہاکہ میری کامیابی میں ساتھیوں اور دوستوں کا ہاتھ ہے ضلع بھمبر کے اساتذہ نے مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ہم انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے اساتذہ کے مسائل حل کرنا اور ان کو معاشرے کے عزت ووقار کامقام دلانا میرا مشن ہے میں ساتھ دینے والے ساتھیوں اوردوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔