نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ اسکول وین حادثے میں زخمی مزید ایک طالبہ کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہو گئی، مرحومین کا سوئم آج ہو گا۔
اسکول وین حادثے میں زخمی مزید ایک طالبہ سدرہ کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ 8 زخمی بچے کراچی اور نواب شاہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانبضلع نواب شاہ کے شہر دولت پور میں اسکول وین حادثے کا شکار بچوں اور دیگر افراد کے سوئم کے سلسلے میں آج مختلف مساجد میں قرآن خوانی اور فاتحہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
واقعے کے سوگ میں شہر بھر کے نجی اسکول آج اور کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سانحے کے بعد شہر بھر میں غم اور سوگ کی فضا ہے۔
صبح کھلنے والی دکانیں بند ہیں۔ واقعے کا مقدمہ تعلقہ تھانہ نواب شاہ میں ڈمپر ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، تینوں کی تلاش جاری ہے۔