اسکولوں کی بندش کیخلاف خواتین اساتذہ کی ریلی

Women Teachers Rally

Women Teachers Rally

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسکولوں کی بندش کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ کی جانب سے راولپنڈی میں ریلی نکالی گئی۔

راولپنڈی میں خواتین اساتذہ کی جانب سے اسکولوں کی بندش کے خلاف نکالی گئی ریلی میں این سی او سی کے اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کے مؤقف کو بھی سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اساتذہ کی جانب سے مطالبے میں کہا گیا ہے اسکولوں کی بندش سے سیکڑوں ٹیچرز کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، چنانچہ کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کرنے والے اسکولوں میں تعلیمی عمل جاری رکھنے دیا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، جن شہروں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ان میں لاہور، راولپنڈی، بھکر، بہاولپور اور ملتان شامل ہیں۔