درسگاہوں کی تعمیر میں ایم کیو ایم کا کردار مثالی ہے، اقبال محمد علی خان
Posted on April 21, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ درسگاہوں کی تعمیر و ترقی میں ایم کیو ایم کا کردار مثالی رہا ہے جب درسگاہوں کا ماحول بہتر ہوگا تو تعلیمی معیار بھی شاندار ہوگا متحدہ قومی موومنٹ سرکاری اسکولوں اور کالجز کو تمام سہولیات سے آراستہ کرکے مثالی درسگاہوں کا جال بچھا ناچاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپرئیر سائنس کالج شاہ فیصل کالونی میں آب رسانی کی ترسیل نظام کی بہتری کے بعد ہیوڈیوٹی موٹر ز کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل شہریار ،سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نجم اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ حق پرست قیادت ملک سے جہالت کے خاتمے اور تعلیم کے فروغ کے لئے جد وجہد کررہی ہے۔
ملک سے دوہرے تعلیمی معیار کے خاتمہ اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست قیادت نے ہمیشہ تعلیمی ماحول درسگاہوں کے اسٹینڈرز کو بہتر بنا نے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاکر عوام کے ذہنوں میں سرکاری درسگاہوں کا کانسپٹ ختم کردیا ہے آج شہر قائد میں سرکاری درسگاہیں کسی نجی تعلیمی اداروں کے مقابلے میں بہتری کی جانب گامزن ہے سرکاری کالجز میں سہولیات کی فراہمی اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے سپرئیر سائنس کالج کے سابق پرنسل پروفیسر ڈاکٹر نجم کی کالج کی بہتری اور تعلیمی ماحول کی درستگی کے حوالے سے کاوشوں کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اُمید ہے کہ موجود پرنسپل اور کالج انتظامیہ ڈاکٹر نجم کی تقلید کرتے ہوئے کالج کو مثالی بنا ئیں گے انہوں نے کالج کی بہتری کے لئے انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ سپرئیر سائنس کالج کو شہر کا مثالی درسگاہ بنایا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com