لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیا ہے۔
طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے مطالبات نہ مانے تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے طلبہ کے والدین اور پرائیویٹ اسکول مالکان سے مذاکرات کیے۔
اس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نےفیسوں میں اضافے نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ سال والی فیس وصول کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں پرائیویٹ اسکولز کا آڈٹ کرانے کے بعد ان کی درجہ بندی کردی جائے گی۔ طلبہ کے والدین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے مطالبات نہ مانے تو وہ دوبارہ احتجاج کریں گے۔