درسگاہوں کے اندر اور اطراف فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک سے دہرے تعلیمی معیار کے خاتمے کے ساتھ سرکاری اسکولوں میں اعلیٰ اسٹینڈرڈقائم کرنے کے لئے کوشاں ہے نجی اور سرکاری اسکولوں کی تفریق کا خاتمہ کرکے ہی یکساں تعلیمی معیار کو قائم اور علم کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔گرین ٹائون شاہ فیصل کالونی میں اسکول پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ درسگاہوں کو نقصان پہنچانے والے اور اس پر قبضہ کرنے والوں کا کردار بھی دہت گردی کے زمرے میں آتا ہے ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے درسگاہوں کے اطراف فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنا ئیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں سرکاری اسکولوں کے کا رکردگی اور درسگاہوں کے اندر اور اطراف حفاظتی انتظامات اور سہولیات کے حوالے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ADOایجوکیشن میر افضل ،XENحسن عسکری،اسکولوں کی ہیڈ ماسٹر اور مسٹریس صاحبان کے علاوہ شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایجوکیشن افسران سے گرین ٹائون شاہ فیصل کالونی میں قائم آصف اسکول پر قبضے کے خلاف کئے جانے والے اقدامات دریافت کرتے ہوئے ۔گرین ٹائون اسکول کی تعمیرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر محکمہ ورکس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آصف اسکول گرین ٹائون کی تعمیر اتی کام جلد ازجلد شروع کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ اسکول کی بلڈنگ کی تعمیر ایک ماہ مکمل کیا جائے تاکہ طلباء و طالبات پر امن اور پر سکون ماحول میں نصابی سرگرمیاں شروع کر سکیں۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ اسکول پر قبضے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس موقع پر انہوں نے سرکاری اسکولوں کی کا رکردگی سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری درسگاہوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنا ئیں اسکول کے اندر اور اطراف کسی بھی قسم کی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات نہ ہونے دیں اس موقع پر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات اور سہولیات کے حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی کو آگاہ کیا جس پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ درسگاہوں کے اطراف سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنا نے کے لئے عملی اقدامات کریں انہوں نے بلدیہ کوررنگی کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ درسگاہوں کے اطراف کچرا کنڈیوں کو ختم کیا جائے اور درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

 Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri