نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس غزہ پر حملے کے دوران اسرائیلی فورسز نے 7 اسکولوں کو براہ راست مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
اسکولوں پر حملوں میں 44 فلسطینی شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں اسرائیلی فورسز نے جبالیہ ایلیمینٹری سکول کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
عمارت میں 3 ہزار شہری سو رہے تھے۔ بم گرتےہی عمارت خون آلود کپڑوں ، بستروں اور ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی حیوانیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔