کراچی : علوم اسلامی کی بین الاقوامی شہرت یافتہ درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تعلیمی سال 2014 کا باقاعدہ اختتام آج (اتوار 3 مئی کو) حسب روایت تقریب ختم بخاری میں مختلف کورسز کی تکمیل کرنے والے 750طلبہ کی دستار بندی کے ساتھ ہو جائے گا، بخاری کا آخری درس معروف عالم دین شیخ الحدیث مولاناعبدالحمید دیں گے ، روح پرورتقریب کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
عالم اسلام کے معروف مشائخ ، قراء اور نعت خوان شرکت کریں گے مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ سے متعلق حقائق جاننے کیلئے مغربی سفارتکاروں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے، اور پروگرام کو خوش اسلوبی سے یاپہ تکمیل تک پہچانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جن کی نگرانی براہ راست شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم خود کررہے ہیں ، ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب ختم بخاری کا باقاعدہ آغاز ٹھیک 2;00بجے بعد نماز ظہر ہوگا، روح پرور تقریب میں شرکت کیلئے مختلف اسلامی اور مغربی ممالک کے سفراء اور قونصل خانوں کو خصوصی دعوت دی گی ہے ، جبکہ پاکستان ، ہندستان ، بنگلہ دیش ، سمیت عرب ممالک اور عالم اسلام کے معروف علماء خطباء ، مشائخ کرام ،نامور قراء نعت خواں حضرات بھی شرکت کریں گے۔
جبکہ اندورون وبیرون ممالک بھی نامے ارسال کردیئے گئے ہیں ،تقریب میں دورہ حدیث 345تخصص فی الفقہ الاسلامی (مفتی کورس) سال اول کے 17اور سال دوم کے 17تخصص فی الحدیث (ماہر علوم حدیث) کے 18قران کریم کے 151ناظرہ قران کریم کے 202طلبہ سمیت 750طلباء کی دستاربندی کی جائے گی جبکہ اس سے قبل گزشتہ اتوار کو شعبہ بنات ( گرلز سیکشن ) کی تقریب ختم بخاری میں مختلف کورسز کی تکمیل کرنے والے 113طالبات کو دستار فضیلت دی گئی تھی۔