سکولز آفیسران کے مطالبات کی منظوری کے لئے ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن مظفرآباد میں پر امن احتجاج کریں گے

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سکو لز آفیسران کے مطالبات کی منظوری کے لئے ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن آزادکشمیر 10 مارچ کو مظفرآباد میں پر امن احتجاج کریں گے حکومت سکولز آفیسران کے مسائل حل کرے وزیر تعلیم بیرونی دوروں کی بجائے محکمہ تعلیم اور اسا تذ ہ کے مسا ئل پرتو جہ دیں سکو لز آفیسرا ن کے حقو ق کے حصول اور انکے تحفظ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریگ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار مرکز ی صدر سکو لز آفیسران ایسوسی ایشن آزاد کشمیر سید آزاد حسین گردیز ی ،جنرل سیکرٹر ی اکرم ،سابق صدا رتی امیدو ار لطیف عبا سی نے بھمبر میں ضلع بھمبر کے سیکو لز آفیسرا ن کے منعقدہ اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ 19,20 سکیل کی پو سٹیں خالی پڑی ہیں جس پر حکومت عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

ٹائم سکیل ،چارج الا ونس ،سنیا رٹی اور کو ٹہ ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق کے لئے ہر فو رم پر آواز اٹھا ئیں گے ہم نے کئی با ر حکومت کو اپنے مسا ئل حقوق اور مطا لبا ت سے آگا ہ کیا لیکن حکو مت کے کا نو ں پر جو ں تک نہ رینگی ہے وزیر تعلیم کبھی جر منی اور کبھی مصر کے دو رے پر ہو تے ہیںاوپر سے ستم ظر یفی یہ کہ حکومت نے محکمہ تعلیم میں پا بند یا ں عا ئد کر رکھی ہیںانہو ں نے کہا کہ حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم سڑ کو ں چوکوں اور چراہوں پر کھڑے ہو کر بازاری زبان استعما ل کر یںجو اسا تذ ہ کے شایان شان نہیں ہے۔

انہو ں نے کہا کہ سکولز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر 10 مارچ کو اپنے حقوق کے لئے مظفر آبا د میں پر امن احتجا ج کر یں گے جس میں آزاد کشمیر بھر سے سکو لز آفیسرا ن شر کت کر ینگے اجلا س سے ضلعی صدر ہیڈ ما سٹر چو ہدر ی خو رشید احمد،ہیڈ ما سٹر محمد خالد ،ہیڈ ماسٹر جمیل جنجو عہ ،ہیڈ ما سٹڑ فیض الو حید،ہیڈ ما سٹر چوہدری محمد فاروق نے بھی خطاب کیا۔