وزیرآباد : ڈائریکٹر دارارقم کالجز علی رضا ڈائریکٹر دارارقم سکولز مرزا محمد عمران نے کہا ہے کہ دارارقم سکولز پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے جہاں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلا می سیرت وکردار کی تعمیر کو ترویج دی جاتی ہے۔ جدید تعلیم حاصل کئے بغیر ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔
مسلمان اور تعلیم وتربیت کی 15سو سالہ پرانی نسبت دارارقم کو جاری رکھتے ہوئے کوشش کرینگے کہ معاشرہ کو باشعور اور جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ قیادت فراہم کرسکیں۔ دارارقم کااعزازہے کہ تمام دیگر ادارے حفظ قرآن اور ناظرہ قرآن کو اہمیت دے رہے ہیں۔ وہ ریجنل ڈائریکٹر دارارقم سکولز گوجرانوالہ صابر حسین بٹ کی طرف سے مقامی ڈائریکٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پر چوہدری مستبشر احمد، سید تائید منظور، افضال بٹ، محمد فاروق مرزا، مرزا ناصر محمود، عدنان راٹھور، ثاقب چیمہ، عبد القدیر سمیت متعدد ڈائریکٹرز موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم کو وطن عزیز کی نظریاتی اساس سے ہم آہنگ کرنے کی بجائے سیکولر ازم کی راہ پرگامزن کیا جارہا ہے۔
65سالوں میں ہمارا نظام تعلیم چند فیصد امراء کی نمائندگی کرنے والے مغربیت زدہ نقال طبقہ کے ہاتھوں میں رہا ہے۔ بچوں کی کردار سازی میں اساتذہ، والدین کا کردار اہم ہے۔ اجلاس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیکر منصوبہ بندی کی گئی۔