کراچی : اسکولوں میں سندھی، مہاجر تعصب کو برداشت نہیں کیا جائے، اگر اس مسئلہ کو نظر انداز کیا گیا تو یہ صورت خطرناک ہوسکتی ہے۔
اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، یہ باتUC-4مجید کالونی کے چیئرمین فیروز خان اور سائبان سٹیزن کمیونٹی بورد کے چیئر مین عالم علی نے جونیرماڈل اسکول سے آئے ہوئے ایک وفد سے دوران گفتگو کہی۔
اس سے قبل وفد نے بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ، مہاجر تعصب کی ابتداء سندھ نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والی اسکول ہیڈ مسٹریس نے کی ہے جسکا ٹاسک اسکول کے لیب اسسٹنٹ کو سونپا گیا ہے جس سے نہ صرف ہمارے اسکول بلکہ دیگر اسکولوں کے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔