سکولز ٹیچر آرگنائزیشن کی الیکشن مہم آخری مراحل میںداخل مرکزی صدارت سمیت ضلعی صدارت کیلئے امیدواروں کے درمیان زبردست مقابلہ کی توقع
Posted on June 3, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : سکولز ٹیچر آرگنائزیشن کی الیکشن مہم آخری مراحل میںداخل مرکزی صدارت سمیت ضلعی صدارت کیلئے امیدواروں کے درمیان زبردست مقابلہ کی توقع ضلع بھمبرمیں نذیر شاہ پینل اور عارف شاہین پینل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع تفصیلات کے مطابق آزادجموں و کشمیر سکولز ٹیچر آرگنائزیشن کی الیکشن مہم آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے 6 جون کو پولنگ ہو گی۔
سکولز ٹیچر آرگنائزیشن کے الیکشن میں مرکزی صدر کیلئے نذیر شاہ اور عارف شاہین میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے نذیر شاہ کو کئی درینہ ساتھی چھوڑ کر عارف شاہین پینل کی حمایت کااعلان کر چکے ہیں جسکی وجہ سے عارف شاہین کی پوزیشن کافی حد تک بہتر ہو چکی ہے جبکہ ضلعی صدارت کیلئے آزادکشمیر کے تمام اضلاع سمیت ضلع بھمبر میں بھی نذیر شاہ پینل کے چوہدری محمد اکرم اور عارف شاہین پینل کے چوہدری غلام غوث کے درمیان زبردست اور دلچسپ مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے۔
دونوں امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابی کیلئے خوب دوڑ لگا رکھی ہے دونوں امیدوار اپنی پوزیشن کو بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے ضلع بھمبرکے سیاستدانوں سے بھی مدد طلب کررہے ہیں سیاستدان بھی اپنی پسند وناپسند کی بنیاد پر امیدواروں کی حمایت کررہے ہیں یوں 6جون کو ضلع بھمبر دونوں امیدواروں ے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔