پیرمحل کی خبریں 20/4/2015

Mufti Muneeb ur Rehman

Mufti Muneeb ur Rehman

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) مذہبی مدارس دہشت گردی کو پھیلانے کا موجب نہیں کامیاب زندگیاں گزارنے کے لئے خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کے سنہری اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔والدین اولاد کے سروں پر سایہ شجر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔یمن کے ایشو پر موجودہ حکومت کی پالیسی قابل تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین رویت ہلال کمیٹی پاکستان علامہ مفتی منیب الرحمٰن ،پیر حامد سرفراز قادری،ڈاکٹر محمد مظہر فرید،علامہ راغب حسین نعیمی ،مفتی عبدالحسیب قادری ،پیر سید محمد مختار شاہ اور مفتی محمد وسیم سیالوی نے جامعہ نعیمیہ قمر السلام پیر محل میں عظمت والدین مصطفٰی ۖکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام امن و آتشی کا دین ہے جس میں کسی گورے کو کالے اور کالے کو گورے پر کوئی فو قیت حاصل نہیں ہے۔اللہ تعالٰی کی عدالت میں روز محشر وہ ہی شخص سرخروع ہو گا جس کے ہاتھوں دوسرے لوگ محفوظ رہے ہوں اور اپنی دنیاوی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاری ہو ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن کونسل پلان میں ملک کے مذہبی مدارس کو شامل کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔جماعت اہل سنت کے مذہبی مدارس کسی بھی قسم کی شر پسندی میں ہر گز ملوث نہیں ہیں ۔ہمارے مدارس میں مذہبی اور عصری تعلیم دی جاتی ہے تا کہ فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ اپنی زندگیاں دنیاوی اور آخروی اصولوں کو مد نظر رکھ کر گزار سکیں ۔اقوام عالم کے مسلمان مذہبی تفرقات میں الجھ کر ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر اسلام دشمن طاقتوں کے ہاتھوں رسواء ہو رہے ہیں ۔حرمین الشریفین کی حفاظت امت کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے یمن کی لڑائی میں موجودہ حکومت کی پالیسی ملک کے اچھے مستقبل کو مد نظر رکھ کر اپنائی گئی ہے جبکہ عرب امارات کے وزیر کی دھمکی پر وزیر داخلہ کا جرات مندانہ بیان ایک خوددار قوم کی عکاسی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور عرب امارات میں پاکستانیوں پر انڈین کو روز گار کے حصول کے لئے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے جو کہ ہماری ناکام خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ترقی کا سفر شروع کرنے کے لئے ہمیں غیر ملکی کلچر کو چھوڑ کر خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کی زندگیوں اور تعلیمات کو سامنے رکھ کر اپنے مستقبل کو تابناک بنانا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ والدین تمام دنیاوی مشکلات اور مصیبتوں کو برداشت کر کے اپنی اولاد کی کفالت کرتے ہیں ۔خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے والدین حیات ہیں کیونکہ والدین اولاد کے سروں پر سایہ شجر کی مانند ہیں جن کی خدمت کرنا اولاد کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم میں ستاون مسلم ممالک اگر ایک ایجنڈے پر متفق ہو جائیں تو سفارتی سطح پر یمن کی لڑائی ،فلسطین اور کشمیر کے ایشو ایک دن میں حل ہو سکتے ہیں ۔تصادم کسی بھی دیرینہ مسلہء کا حل نہیں اسلام دشمن طاقتیں ایک منطم سازش کے تحت مسلم ممالک کو مختلف ایشوز میں الجھا کر انہیں اقتصادی اور معاشی اعتبار سے کمزور کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہیں ۔تاریخ اسلام میں پیش آنے والے غزوات میں مٹھی بھر مسلمان کفار کی بڑی فوجوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوتے تھے ۔ہمیں آج نبی پاکۖ کی تعلیمات پر سو فیصد عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اگر ہم اندرونی اختلافات پر بحیثیت قوم تقسیم ہوتے رہے تو ہماری ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔بعد ازاں مفتی منیب الرحمٰن اور دیگر علمائے کرام نے ادارہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ عاقب جاوید،طلحہ غفور،محمد جنید ،محمد توقیر حسین،محمد زین مجید،محمد عدیل ،سید محمد حسن، محمد ساجد ،محمد عامر ،محمد بلال، محمد شہزاد یونس، محمد ندیم جمیل اور محمد صفدر میں تعلیمی اسناد بھی تقسیم کیں ۔علاوہ ازیں ملک کی خوش حالی اور سلامتی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) محکمہ مال کے عملہ نے بھاری مشینری کا استعمال کرکے صوبائی حکومت کی کروڑوں روپے کی چار کنال اراضی واگزار کروا لی تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرحافظ محمد نجیب نے شہریوں کی درخواستوں کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی جس پر شہر کے وسط اقبال پارک کے قریب واقع صوبائی حکومت کی کروڑوں روپے کی تقریباً چار کنال سرکاری زمین پر ڈاکٹر عابد علی نے پختہ تعمیرات کر کے قبضہ کیا ہوا تھا جس کو کئی بار موقع دیا گیا مگر وہ کوئی بھی ریکارڈ پیش نہ کر سکا ڈاکٹر عابد علی نے مذکورہ جگہ پر اپنی رہائش گاہ اور دیگر دفاتر بنا کر کرایہ پر بھی دیئے ہوئے تھے اور تحفظ حاصل کرنے کے کئے ویلفیئر سوسائٹی بناکر جگہ پر گونگے بہروں کا سکول بھی تعمیر کیا ہوا تھا تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے گرا دیا گیا اور سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیاآپریشن میں محکمہ مال محکمہ ٹی ایم اے کے ملازمین نے حصہ لیا اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوارصورت حال سے نپٹنے کے لئے ڈی ایس پی جاویدانورکی زیر قیادت خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ تحصیل بھر کی پولیس نفری موجود تھی اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر میاں زاہد بھی موجود تھے شہریوں نے کروڑوں روپے کی زمین بازیاب کروانے پر تحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Pirmahal

Pirmahal

Pirmahal

Pirmahal