کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سچل کے سکول میں دہشت گردی کی دھمکی خط ملنے کے بعد رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
گزشتہ ہفتے سچل تھانے کے علاقے میں واقع گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کی انتظامیہ کو دہشت گردوں کی جانب سے سکول پر خودکش حملے کی دھمکی کا خط ملا تھا جس پر گورنر سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم نے نوٹس لیا تھا۔
رینجرز حکام نے سکول کو سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔