سپرئیر سائنس کالج شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام ہفتہ طلباء کا آغاز
Posted on November 27, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم تعلیم سمیت ہر شعبے میں دہرے معیار کے خاتمے کے لئے جدو جہد کررہی ہے ہر فرد کو یکساں حقوق کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور انشا االلہ جد وجہد کو منزل تک پہنچا کر اس ملک کے عوام کو تمام تر حقوق کی فراہمی اور بااختیار بنا ئیں گے کیونکہ جب عوام بااختیار ہونگے تو معاشرہ ترقی کرے گا اور ایک ترقی یافتہ معاشرہ ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سپرئیر سائنس کالج شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام منعقدہ ہفتہ طلباء کے موقع پر منعقدہ بین المدارس حمد و نعت اور تقاریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نجم السلام خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات اور اُن کے والدین نے بھی تقریب میں شرکت کی بین المدارس مقابلے میں کراچی کے کالجز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سپرئیر سائنس کالج کے زیر اہتمام ہفتہ طلباء کے انعقاد کو طلباء کے ذہنی نشونما کے فروغ کا باعث قرار دیتے ہوئے کہاکہ حصول علم کے ساتھ غیر نصابی صحت مند سرگرمیاں اور مقابلے کا رحجان طالب علموں کی ذہنی تخلیق کو اجاگر کرنے میں مدد فراہم کریگا انہوں نے کہاکہ موجود صدی علم کی صدی ہے علم کے ذریعے ہی ہم دنیا سے مقابلہ اور فتح کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں نشاط ضیاء قادری نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ علم کو اپنا ہتھیار بنا لیں اور حصول علم کے ساتھ فروغ علم کے لئے بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںرکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ علم کے فروغ کے ذریعے ہم پڑھا لکھا پاکستان کے تصور کو اجاگر کرکے دنیا میں اپنا مقام دلا سکتے ہیں اور علم کے ذریعے ہم دہشت گردی ،انتہا پسندی اور جاگیردرانہ و ڈیرانہ نظام کو خاتمہ کرکے ایک خوشحال معاشرے کے قیام کو یقینی بنا سکتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سپرئیر سائنس کالج پروفیسر ڈاکٹر نجم السلام خان نے کہاکہ تعلیمی ماحول کی بہتری ہمارا اولین ترجیح ہے اساتذہ و طلباء کے تعاون کے ذریعے باہمی ٹیم ورک کے ساتھ سپرئیر سائنس کالج شاہ فیصل کالونی میں تعلیمی معیار کو بہتر علم دوست ماحول کا قیام یقینی بنا کر سپرئیر سائنس کالج کو شہر کا مثالی درسگاہ بنایا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com