سائنس فکشن تھرلر فلم “ٹرانسینڈینس” کا ٹریلر جاری

Transcendence

Transcendence

نیو یارک (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اور جانی ڈیپ کی نئی سائنس فکشن تھرلر فلم “ٹرانسینڈینس” کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کار والی فسٹر کی اس تھرلر فلم میں ڈیپ اور مورگن کے علاوہ ربیکا ہال، پال بیٹانی، کیٹ مارا اور سیلئن مرفی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کیٹ کوہن، براڈرک جانسن اور اینڈریو اے کوسوو کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی آرٹیفشل انٹلیجنس کے ماہر سائنسدان وِل کاسٹر (جانی ڈیپ )کے گرد گھومتی ہے جو ایسا کمپیوٹر تخلیق کر رہا ہے۔

جس میں ذی حس کی تمام معلومات کا مجموعہ موجود ہے جبکہ ٹیکنالوجی مخالف شدت پسند اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

سائنس، ٹیکنالوجی، فکشن اور تھرل سے بھر پور یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے تحت اگلے سال 18 اپریل کو امریکی جبکہ 25 اپریل کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔