سائنس فکشن ایڈونچر فلم ہنگر گیمز دی کیچنگ فائرکا نیا ٹریلر جاری

The Hunger Game Catching Fire

The Hunger Game Catching Fire

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیہالی ووڈ سیریز ہینگر گیمز کے سلسلے کی دوسری فلم ہنگر گیمز دی کیچنگ فائر کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آ گیا ہے۔ فلم کی کہانی 74 ویں سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹ نس ایورڈین سے شروع ہورہی ہے جو جیت کے بعد اپنے شہر کا دورہ کرنے نکلی ہے جس کے دوران کے دوران اسے شہر میں بغاوت کے آثار نظر آتے ہیں۔

فلم کی ہیروین کیٹ نس ایورڈین کا کردار جینیفر لارنس ادا کررہی ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے فلم کو جاندار اور سنسنی خیز بنادیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر” نینا جیکب سن” ہیں اور فرانسس لارنس کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 22 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کر دی جائے گی۔