سائنس فکشن فلم ڈائیورجنٹ کا پہلا ٹریلر

Divergent

Divergent

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ایڈونچر فلم “ڈائیو رجنٹ” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم مصنفہ ”ویرونیکا روتھ” کے ناول سے ماخوذ ہے۔ فلم میں ایپوکلپس کے بعد کا شکاگو شہر دکھایا گیا ہے جہاں لوگ اپنی شخصیت کے حوالے سے پانچ گروہوں میں تقسیم ہیں۔ ایسے میں بیٹرس نامی لڑکی کو علم ہوتا ہے کہ وہ ”ڈائیورجنٹ ” ہے جو کسی بھی گروہ میں فِٹ نہیں ہوتی اور پھر اسے اپنی بقا کی جنگ لڑنا پڑتی ہے۔

فلم میں شیلین ووڈلی نے بیٹرس کا کردار ادا کیا ہے۔ کیٹ ونسلیٹ نے بھی فلم میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔ فلم اگلے برس اکیس مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔