سائنس فکشن فلم ریڈیک ”کا نیا ٹریلر ریلیز

Riddick

Riddick

لاس اینجلس(جیوڈیسک)ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ریڈیک کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ریڈیک ہالی وڈ کی مشہورفلم سیریز دی کرونیکلز آف ریڈیک کا تیسرا حصہ ہے جس میں میں ریڈیک کردار کو پہلی دونوں سیریز سے زیادہ طاقتور اور خطرناک دکھایا گیا ہے۔

فلم کا ہیرو سورج کی تپش سے تباہ ہو جانے والے ایک سیارے پر زندگی کی بقا کے لئے لڑتا ہے،جہاں اس کے مد مقابل کوئی خلائی مخلوق نہیں بلکہ دیوہیکل ڈائنوسارز ہیں،فلم چھ ستمبر کو امریکا میں ریلیز ہو گی۔