ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ”کرش تھری” کی ریلیز خطرے میں پڑ گئی، ایک شخص نے فلم پروڈیوسر کے خلاف کاپی رائٹ قانون کے تحت دو کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ کر دیا۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے اودے سنگھ راجپوت نے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ انہوں نے ”کرش ٹو ” کے عنوان سے سکرپٹ لکھا جو فلم کرش کا سیکوئل ہے مگر انہیں فلم کا سکرپٹ لکھنے کا کریڈٹ نہیں دیا جا رہا،اس لئے دو کروڑ روپے دلوائے جائیں اور جب تک یہ رقم انہیں ادا نہ کی جائے، فلم کی نمائش کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے، فلم پروڈیوسر راکیش روشن نے بھی عدالت سے درخواست کی ہے کہ انکا مؤقف سنا جائے۔