سائنس فکشن فلم آر آئی پی ڈی کا پہلا ٹریلر ریلیز

Science Fiction

Science Fiction

لاس اینجلس(جیوڈیسک)ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم آر آئی پی ڈی” کا پہلا ٹریلر آ گیا ہے،شائقین اس سنسنی خیز فلم میں مردہ لوگوں کو زندہ ہوتا دیکھیں گے۔فلم میں ایک ایسا پولیس افسر دکھایا گیا ہیجو مجرموں سے مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔

ہلاکت کے بعد وہ پولیس کے ریسٹ ان پیس ڈیپارٹمنٹ میں پہنچ جاتا ہے،وہ یہ جاننے کا خواہش مند ہے کہ اسے کس نے ہلاک کیا تھا یہی خیال اسے زندہ لوگوں کی دنیا میں واپس لے جاتا ہے،جہاں وہ دوسرے پولیس اہلکاروں سے مل کر اپنے قاتلوں کا سراغ لگائے گا،فلم جولائی میں ریلیز ہو رہی ہے۔