سائنس فکشن فلم ایلی ژیمکا آخری ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

Elysium Filam

Elysium Filam

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹی ہالی ووڈ کے صف اول کے ایکشن ہیرومیٹ ڈیمن کی سائنس فکشن فلم ایلی ژیم(Elysium)کا آخری ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رائٹر و ہدایتکار نیل بلوم کیمپ کی اس فلم میں میٹ ڈیمن کیساتھ جوڈی فوسٹر،ایلس براگا،شاریٹو کوپلے،واگنر مورااور ولیم فچنر اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔22 ویں صدی کے 2154 ویں سال میں بنائی گئییلی ژیم کی کہانی Elysium (معنی: پیرا ڈائز) کے گرد گھومتی ہے جو ایسی خلائی سیارے نما جگہ ہے۔

جہاں غربت، جنگ یا پھر بیماری کا کوئی نام و نشان نہیں جبکہ اسکے برخلاف خطہ ِارض کو تباہ شدہ حال میں دکھایا گیا ہے۔ غربت اور جرائم سے تنگ دنیا کے لوگ ایلی ژیم پر جاکر رہنا اور اپنی بیماریوں کا علاج کرنا چاہتے ہیں لیکن وہاں جانے کے لیے امیگریشن مکمل بند ہے۔

لہذا ایک عام شخص(میٹ ڈیمن)وہاں جانے اور دنیا کے لوگوں کو بچانے کا بیڑا اٹھا لیتا ہے۔ ایکشن سے بھرپور سو بیڈن پاول اور بل بلاک کی پروڈکشن میں 90 ملین ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن فلم رواں سال9 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔