سائنس فکشن ہالی ووڈ فلم” لوسی” (Lucy) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

Lucy

Lucy

نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن سے بھر پور ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم لوسی کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ اور حال ہی میں کیپٹن امریکا میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اسکارلیٹ جاہنسن فلم میں لوسی کے کردار میں نظر آئینگی۔

لیوک بیسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈرگ مافیا اور کرپٹ پولیس کے گرد گھومتی ہے جس میں لوسی کو استعمال کیا جاتا ہے اور وہ غیر ماورائی قوتیں حاصل کر لیتی ہے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اسکارلیٹ جاہنسن کے علاوہ مارگن فری مین،چوئی من سیک،امر واکڈ اور لی چن شامل ہیں۔

کرسٹوف کیمبرٹ کی پروڈکشن میں بننے والی سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 8 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔