سائنس فکشن فلم ‘روبو کوپ’ کا لندن میں شاندار پریمیئر

Robo Coupe Premier

Robo Coupe Premier

لندن (جیوڈیسک) سائنس فکشن “روبو کوپ” سیریز کی نئی فلم کا لندن میں شاندار پریمیئر ہوا۔ شائقین کی بھُر پور شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

نئی فلم روبو کوپ میں روبوٹ کا کردار سویڈش اداکار جوئیل کن مین نے ادا کیا ہے جو جرائم پیشہ افراد کے خلاف جنگ کرتا ہے۔ 27 سال قبل اس سلسلے کی پہلی فلم کی کہانی ایک پولیس افسر پر مبنی تھی جس کو جرائم کے خاتمے کے لئے جدید اسلحہ سے لیس ایک روبوٹ میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ اس فلم نے آسکر سمیت متعدد ایوارڈ جیتے تھے۔