لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے معروف اداکارریان رینلڈکی تھرل سے بھرپور نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم ‘’لائف‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔
ہدایتکارڈینئل ایسپینوسا کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ایسے 6 رُکنی عملے کے گرد گھوم رہی ہے، جو سیارہ مریخ پر ملنے والے زندگی کے آثار کی تلاش میں مصروف ہوتے ہیں۔
تاہم ملنے والے آثار کے مشاہدے کے بعد چونکا دینے والے انکشافات ان کے ہوش اُڑا دیتے ہیں۔ ڈیوڈ ایلیسن اور بونی کرٹیز کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارریان رینلڈ، جیک گیلن ہال، ربیکا فرگسن، ایریون بیکاری، ہریوکی سیرنڈا اور الیگزینڈرا گیئن اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے۔
سنسنی ، ڈرامے اور تھرل سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم کولمبیا پکچرز کے تحت آئندہ سال 24 مئی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔