اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل 2750 کلومیٹرز تک اپنے ہدف کو انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت سے مالا مال ہے، شاہین تھری میزائل مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے
پاکستانی انجینیئرز اور سائنسدانوں کی شبانہ روز کاوشوں کا ثمر ہے، صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے