شنگھائی تعاون تنظیم بنک کی مبصر ملکوں کو منصوبوں کیلئے مالی امداد کی پیشکش

Moscow

Moscow

ماسکو (جیوڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ترقیاتی بنک نے پاکستان، بھارت، افغانستان سمیت تمام مبصر ملکوں کو منصوبوں کیلئے مالی امدادکی پیشکش کر دی۔

ایس سی او کے سیکرٹری جنرل دمتری مزنتوف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او ڈویلپمنٹ بنک رکن ملکوں اور تنظیم کے تمام مبصر ملکوں میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے مالی امداد کی فراہمی اور فارن ٹریڈ آپریشن پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہا ہے۔