تین سو چونسٹھ رنز ہدف کے تعاقب میں‌ سکاٹ لینڈ کی چوتھی وکٹ 162 رنز پر گر گئی

Scotland Match

Scotland Match

ہوبارٹ (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کو چوتھا نقصان برداشت کرنا پڑا، مومسین 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد تھشارا پریرا کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، اس سے قبل سری لنکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 363 رنز بنائے، کمارا سنگاکارا نے ورلڈ کپ میں مسلسل چار سنچریاں بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ان کے علاوہ تلکارتنے دلشان نے بھی شاندار سنچری سکور کی۔

دونوں کی پارٹنر شپ نے سری لنکا کو ایک بڑا ٹارگٹ بنانے میں مدد دی ، سکاٹ لینڈ کی جانب سے ڈیوی تین وکٹیں لے کر نمایاں رہے ان کے علاوہ ایونز اور بیرنگٹن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، صفر پر پہلی وکٹ گری ، دوسرا کھلاڑی 26 اور تیسرا کھلاڑی 44 پر آئوٹ ہوا۔

اس کے بعد مومسین اور کولمین کے درمیان اچھی پارٹنر شپ ہوئی ، 162 کے مجموعی سکور پر مومسین تھشارا پریرا کی گیند پر لاہیرو تھیرامانے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ، سکاٹ لینڈ کو کامیابی کیلئے 16 اوورز میں 185 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔