درجنوں وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

مصطفی آباد (نامہ نگار) درجنوں وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، لاکھوں روپے نقدی بر آمد، فیصلی گینگ، تھانہ مصطفی آباد، تھانہ صدر، تھانہ اے ڈویژن، تھانہ بے ڈویژن کے علاقوں میں روڈ پر ڈاکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے مخبر کی اطلاع پر سرہالی روڈ پر ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ملزمان پر چھاپہ مار کو دو افراد کو گرفتار کر لیا، تین افراد موقع سے فرار،ڈی پی او قصور محمد سلیم کی پریس کانفرنس۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد سلیم نے تھانہ مصطفی آباد میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل عرف فیصلی میو ڈکیٹ گینگ تھانہ مصطفی آباد، تھانہ صدر، تھانہ اے ڈویژن، تھانہ بے ڈویژن کے علاقوںمیں روڈ پر ڈاکیتی کی درجنوں وارداتوں میں فیصل عرف فیصلی، مسعود میئو، بابر میئو اوران کے دو ساتھی مطلوب تھے جن کی گرفتاری کیلئے میں نے ڈی ایس پی صدر سرکل نذر عباس شاہ، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی کو خصوصی ہدایات دی رکھی تھی۔

گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے مخبر کی اطلاع پر سرہالی روڈ پر لکڑ ی رکھ پر ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے نے چھاپہ مار کر ان کے دو ساتھی فیصل عرف فیصلی اورمسعود میئو کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ بابر میئو اور ان کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

دوران تفتیش 10اگست کو سرہالی روڈ پر کار سواروں سے 2 لاکھ 85 ہزار روپے ، کلیاں کے قریب موٹر سائیکل سواروں سے 5 ہزار نقدی و موبائل فون، دفتوہ روڈ پر 15ہزار نقدی و موبائل فون، لکھنیکے کے قریب موٹر سائیکل سواروں سے 90 ہزار للیانی نہر کے قریب کار سواروں سے 94 ہزار روپے نقدی3 موبائل فون، بی آر بی نہر کنارے موٹر سائیکل سواروں سے طلائی زیورات، موبائل فون 9ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل نمبری LER2400 اور تھانہ صدر، تھانہ اے ڈویژن اور تھانہ بے ڈویژن کے علاقوں میں بھی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ جبکہ ابھی مزید تفتیش جاری ہے۔

Kasur DPO Mohammad Saleem press conference

Kasur DPO Mohammad Saleem press conference