سکاٹ لینڈ کو ہرانے کے بعد نیوزی لینڈ کے کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات روشن

New Zealand

New Zealand

ڈونیڈن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے دوسرے معرکے میں سکاٹ لینڈ کو شکست دینے کے بعد کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کر لیے ہیں، کیویز نے سکاٹ لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دی۔

آج کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 142رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر 24.5 اوورز میں پورا کرلیا۔کیویز کو چار مزید میچز کھیلنے ہیں جبکہ کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے اس کے پاس دو کامیابیاں موجود ہیں۔

میگا ایونٹ میں سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کو ہرانے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پول اے میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ کیویز کا اگلا میچ،،انگلینڈ کے ساتھ ہے جس میں بھی ان کا پلڑا بھاری ہے۔ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں سات بار آمنے سامنے آئیں ، چار بار نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح رہی جبکہ تین بار انگلش ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی۔