ایڈنبرگ (جیوڈیسک) بڑے پیما نے پر کھیلوں کا انعقاد صحتمند معا شرے کی عکا سی کر تا ہے۔ اسکاٹ لینڈمیں سالانہ کیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین ریس Tough Mudderکا انعقاد کیا گیا۔
گذشتہ دنوں ہونے والی اس ریس میں سینکڑوں مردوں خواتین نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیااورشدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا 12 میل فاصلہ طے کیا۔ اس ریس میں حصہ لینے والے 12 ہزار سے زائد شرکاء کوجہاںکیچڑ اور تالابوں سے گزرنا تھا۔
وہیں کیچڑسے بھرے گڑھے، برفیلے پا نی سے بھری تاریک سرنگ،10ہزار الیکٹرک والٹ کی برقی اور خار دار تاروں ، چکنے راستوں اور 4 فٹ اونچے آگ کے بھڑکتے شعلوں سمیت دیگر مشکلات عبور کرنا تھیں۔
اس ریس کی مقبولیت کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جاسکتا ہے کہ مشکل مقابلوں کے دوران زخمی ہو نے کے باوجودہر سال اس کا حصہ بننے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔