اسکاٹ لینڈ : ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 3 افراد لاپتہ

Scotland

Scotland

اسکاٹ لینڈ (جیوڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثہ کے نتیجے میں پندرہ افراد کو بچالیا گیا جبکہ تین افراد لاپتہ ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے مغربی جزیرے شیٹ لینڈ میں نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر ایل ٹو فنی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ریسکیوں ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں عملے کے دو ارکان سمیت اٹھارہ افراد سوار تھے۔ جس میں پندرہ افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ تین افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

فضائی انتظامیہ کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم خراب موسم کی وجہ کوسٹ گارڈ کے عملے کو امدادی سرگرمیوں میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زخمیوں کی فضائی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تین افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔