لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اگر اسکاٹ لینڈ کے ریفرنڈم کا نتیجہ برطانیہ سے علیحدگی کی صورت میں آتا تو وہ وزارت عظمیٰ کے منصب سے مستعفی ہوجاتے۔ مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا۔
کہ وہ اس بارے میں کافی سنجیدگی سے سوچ رہے تھے کیونکہ اگر اسکاٹ لینڈ کے ریفرنڈم کا نتیجہ برطانیہ سے علیحدگی کی صورت میں آتا تو یقینی طور پر میرے لئے یہ ایک مشکل مرحلہ ہوتا اور میرے جذبات بھی اس مسئلے کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔
لیکن خوش قسمتی سے اسکاٹ لینڈ کے عوام نے تاج برطانیہ سے علیحدگی کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ 18 ستمبر کو تاج برطانیہ سے الحاق یا علیحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کو اسکاٹ لینڈ کے عوام نے مسترد کردیا تھا۔