اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزم محسن علی تک رسائی کے لیے پاکستان کو خط لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن علی تک اسکاٹ لینڈ یارڈ کو رسائی دینے کی درخواست پر ابھی فیصلہ ہونا ہے، عمران فاروق کیس میں ا سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم 2 ملزموں سے تفتیش کرنے کے بعد لندن واپس جا چکی ہے۔