سکاٹش باکسر رکی برنز رواں ماہ میں دوبارہ رنگ میں اتریں گے

Ricky Burns

Ricky Burns

لندن (جیوڈیسک) سکاٹ لینڈ کے پروفیشنل باکسر اور سابق ڈبلیو بی او ورلڈ لائٹ ویٹ چیمپئن رکی برنز رواں ماہ دوبارہ رنگ میں اتریں گے۔ رکی برنز گلاسگو کے مقام پر 27 جون کو ڈیجن زلاٹیکانن کے
خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

رکی برنز کو رواں سال مارچ میں امریکن باکسر ٹرینس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ ورلڈ باکسنگ کونسل نے باضابطہ مقابلے کی منظوری دے دی ہے رکی برنز ٹونی سمز کی زیر نگرانی مقابلے کی تیاری کریں گے۔