لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں سجنے والا سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کا میلہ فلم امریکن ہسل” نے لوٹ لیا۔ atthew McConaughey بہترین اداکار اور Cate Blanchett بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر نے میں کامیاب رہیں۔ ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔
لاس اینجلس سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز میلے میں ہالی ووڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔ فلم امریکن ہسل کی کاسٹ نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کر کے میلہ لوٹ لیا۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ Matthew McConaughey کے حصے میں آیا۔ جبکہ Cate Blanchett بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں۔ اداکارہ Lupita Nyong’o نے فلم 12 years a slave میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ تقریب میں فلمی ستارے جب دیدہ زیب ملبوسات پہنے ریڈ کارپٹ پر نظر آئے تو دیکھنے والے بس دیکھتے ہی رہ گئے۔