شدھ دیسی رومانس کے ہیرو سوشانت کی کامیابیوں کا سفر جاری

Desi Romance

Desi Romance

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیحال ہی میں باکس آفس پر دھمال مچانے والی بالی ووڈ کی رومانٹک فلم شدھ دیسی رومانس کے ہیرو سوشانت سنگھ راجپوت نے ہریتک روشن کو نئی فلم پانی سے کک آوٹ کر دیا ہے۔ شدھ دیسی رومانس نے ریلیز کے چودہ دنوں میں پچاس کروڑ کا بزنس کیا۔

ہیرو سوشانت کیلئے فلم انڈسٹری میں کامیابیوں کی راہیں ہی ہموار ہو گئیں۔ا طلاعات ہیں کہ بالی و وڈ کے معروف ہدایتکار اشوتوش گواریکر نے موہنجوداڑو کی تاریخ پر بنائی جانیوالی اپنی نئی فلم میں ہرتیک روشن کی جگہ شوشانت سنگھ راجپوت کو کاسٹ کر لیا۔ ذرائع رپورٹس کے مطابق اشوتوش گواریکر اس فلم میں ہرتیک کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

لیکن ایک سال تک انتظار کے بعد انکی آپس میں منافع کی بات پر ان بن ہو گئی جس پر انہوں نے ہریتک کو فلم سے نکال کر ابھرتے ہوئے نئے ہیرو سوشانت کو کاسٹ کر لیا۔ واضح رہے کہ فلم پانی کی تیاری کیلئے ہدایتکار اشوتوش گواریکر آجکل مکمل ریسرچ میں مصروف ہیں اور آرکیالوجسٹس کی پوری ٹیم کے ہمراہ فلم پر کام کر رہے ہیں۔