بحری بیڑہ ٹورینر پلانیٹ سولر نیو یارک سے اپنے دوسرے مشن پر نکلنے کیلئے تیار ہو گیا۔ ٹورینر پلانیٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ ہے۔
پینتیس میٹر لمبا یہ پہلا بحری بیڑہ جسے مئی دو ہزار بارہ میں دنیا کے گرد چکر کاٹنے والے پہلے سولر بحری بیڑے کا اعزاز حاصل ہے۔ نوے ٹن وزنی بیڑے نے پانچ سو چوراسی دنوں میں ساٹھ ہزار کلو میٹر طویل مسافت طے کی تھی۔ کیپٹن کے مطابق بحری بیڑہ خلیجی آب و ہوا کی اسٹڈی کیلئے مشن پر ہے۔