کراچی : حضرت سید غلام نبی شاہ المعروف سمندر والی سرکار کا 23واں سالانہ عرس بتاریخ 3 تا 5 مارچ 2015ء بروز منگل تا جمعرات بمقام دربار شریف مندیارویونین کونسل گھگر بن قاسم ٹائون ڈسٹرکٹ ملیر میں منعقد ہو گا۔
عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 3 مارچ2015ء بروز منگل ختم قل شریف سے ہوگا بعد نماز مغرب لنگر شریف ،محفل نعت اور بعد نماز عشاء تبدیلی غلاف و غسل شریف کی روح پرور تقریب بدست مبارک صاحبزادہ جاوید و جوہر مجید شاہ کے ہمراہ صبح 4بجکر 17منٹ پر انجام دینگے عرس مبارک کے دوسرے روز صبح ساڑھے گیارہ بجے لنگر شریف بعد نماز ظہر خواتین کی محفل میلاد ۖ زیر اہتمام صاحبزادی سیدہ عالیہ شاہ منعقد ہوگی اور بعد نماز عشاء محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔
عرس کے تیسرے اور آخری روز بعد نماز عصر محفل نعت و درود شریف اور اختتامی دعا صاحبزادہ سید جوہر مجید شاہ کرائیں گے ۔ عرس کی تقریبات کے حوالے سے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں دنیا بھر سے خصوصی ملک کے ہر شہر و ضلع سے زائرین عرس کی تقریب میں شرکت کرینگے۔