سمندری طوفان برتھا پورٹوریکو سے ٹکرا گیا

Storm

Storm

نیویارک (جیوڈیسک) سمندری طوفان برتھا امریکا کے جزیرے پورٹوریکو سے ٹکرا گیا۔ طوفان کے باعث پورٹوریکو میں طوفانی بارشوں اور 75 کلو میٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی حکام کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 9 ہزار لوگ بجلی جبکہ 13 سو سے زائد افراد پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا سلسلہ کیریبین جزائر میں پانچ روز تک رہنے کا امکان ہے۔

جس کے بعد اس کا رخ بحر اوقیانوس میں شمال مشرق کی جانب ہو جائےگا۔ برتھا اس سال بحر اوقیانوس سے اٹھنے والا دوسرا سمندری طوفان ہے۔